10 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا آخری ڈبل ہیڈر میچ آج کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین شام 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔