09 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق ردر فورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہوئے، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت گئے تھے، یہی نہیں یو اے ای کے عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔