(ویب ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا نیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، جواب میں کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
لاہورقلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اورسکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس شامل ہیں۔
دوسری جانب جیمز ونس، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔