اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپوزیشن جعلی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے: سراج الحق

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے اس جعلی نظام کے خلاف اپوزیشن بھی جماعت اسلامی کے ساتھ عملی میدان میں جدوجہد کا حصہ بنے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جامعہ پنجاب میں کتاب میلے کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم ، انکی کابینہ اور سارا ڈھانچہ بنا اسی طرح ان اسمبلیوں سے ہونے والا صدارتی انتخاب بھی جعلی ہے، اپوزیشن خود کہتی ہے کہ جعلی الیکشنز ہوئے تو ہمارے ساتھ عملی میدان میں جدوجہد کرے۔

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ حکومت  جعلی الیکشن کے نتیجے میں بنی ہے اس لئے یہ جعلی حکومت ہے، وزیر اعظم کی پہلی تقریر نے ہی مایوس کیا، تعلیم کیلئے کوئی بات نہیں کی، صرف آئی ایم ایف کی طرف جانے پر ہی بولے، آئی ایم ایف کی طرف جانے کے بجائے کرپشن ختم کی جائے، ہم ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے جہاں قانون کی بالادستی ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کتاب میلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ پنجاب میں کتاب میلہ منعقد ہونے سے یہ تاثر ختم ہوا کہ نئی نسل کا کتابوں سے تعلق کم ہو رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کا سالانہ خسارہ 5 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے، متعدد یونیورسٹیوں میں تنخواہیں ادا کرنے کے بھی پیسے نہیں، امید ہے وفاقی حکومت تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کریگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے