اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جے یو آئی کے بعد جی ڈی اے کا بھی صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

جی ڈی اے رہنما صدر الدین شاہ راشدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں جی ڈی اے کسی کو ووٹ نہیں دے گی تاہم تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت اور بھر پور ساتھ دیں گے، جب تک ناجائز حکومت ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔

قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی، مولانا فضل الرحمان نے پی پی وفد کو انکار کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ میری پارٹی کا فیصلہ ہے ہم صدارتی الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، میں پارٹی فیصلے کا پابند ہوں، محمود اچکزئی کو بھی بتا دیا ہے جے یو آئی کسی کو ووٹ نہیں دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے