08 Mar 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ کے ساتھ مستقل سکیورٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالنے کے بعد پنجاب حکومت سے کئی افسران کو بھی ساتھ لائے ہیں، ان میں سے بعض کو ذمہ داریاں سونپنے کا سلسلہ شروع ہو چکاہے، پولیس سروسز کے ارتضیٰ کمیل کو چیف سکیورٹی آفیسر کی پوسٹ سونپی جائے گی، وہ ممکنہ طور پر غیرملکی ٹوورز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ جایا کریں گے۔
سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے بطور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کام شروع کر دیا، چونکہ وہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں اس لیے عہدے کیلیے کوئی اشتہار دینے کی ضرورت نہیں تھی۔