(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے اسلام میں خواتین کو تمام حقوق دیئے گئے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہئے۔
چیف جسٹس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بیداری کے لئے خواتین کی بیداری ضروری ہے، آئین میں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی شخصیت خاتون تھی، اسلام میں خواتین کو تمام حقوق دیئے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی والدہ حضرت مریم کا ذکر 35 مرتبہ آیا ہے جب کہ بائبل میں تو کئی بار آیا ہے، اسلام نے خواتین کو حقوق دے کر یہ واضح کر دیا ہے کہ خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہئے۔