(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 09 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا اور 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث :
بلوچستان: 09 مارچ ( شام/رات) اور 10 مارچ کو تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ، 10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا: 10 مارچ(شام/رات)، 11 اور 12(شام/رات) سے 14 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،13 اور 14 مارچ کو چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
گلگت بلتستان/کشمیر: 11 مارچ اور 12 (رات) سے 15 مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب/اسلام آباد: 11 مارچ اور 12 (شام/رات) سے 14 مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، 13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
سندھ: 10 اور 12 مارچ(شام/رات) کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔