08 Mar 2024
(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چلے ہوئے کارتوس ہیں، معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے۔
سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو اصولوں پر کھڑی رہی، جماعت اسلامی نے اصولوں پر کھڑے رہنے پر قیمت ادا کی، اب ہم ان سے حساب کتاب بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا الیکشن مہم کے دوران 300 یونٹ فری دینے کا اعلان کیا گیا تھا، مارچ میں 300 یونٹ فری نہ ہوئے تو پھر ہمارے ہاتھ ان کے گریبانوں میں ہونگے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا بیانیہ اسلام اور پاکستان ہے، یہ سب مافیاز کے نمائندے ہیں، جماعت اسلامی کے سخت لمحے گزر گئے ہیں، آنے والا وقت جماعت اسلامی کا ہے۔