08 Mar 2024
(لاہور نیوز) عالمی یوم خواتین پر جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
عالمی یوم خواتین پر جماعت اسلامی خواتین ونگ نے جی پی او چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن مظلوم فلسطینی خواتین کے نام کرتے ہیں، آج بھی دنیا میں عورت مظلوم ہے، جنگ میں سب سے زیادہ خواتین متاثر ہوتی ہیں، اپنی حکومت میں عورت کو اسلام کے مطابق وراثت میں حصہ دیں گے۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔