اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

الحمرا ہال میں پنجاب پولیس کے زیر اہتمام شارٹ فلم "حلف" کا پریمیئر

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(لاہور نیوز) الحمرا ہال میں پنجاب پولیس کے زیر اہتمام شارٹ فلم "حلف" کا پریمیئر ہوا۔

فلمسٹار معمر رانا، سینئر فنکار راشد محمود سمیت فنکاروں کی کثیر تعداد نے پریمیئر میں شرکت کی، فرینڈز آف پولیس، والنٹیرز ان پولیس طلبا و طالبات کی بڑی تعداد الحمرا ہال میں موجود تھی، پولیس شہداء کے اہل خانہ اور بچوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا پنجاب پولیس کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کیلئے فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، نوجوان باصلاحیت فلم میکرز کی تیار کردہ 04 فلمیں فیسٹیول کیلئے منتخب ہوئیں، پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

ندیم چیمہ فلمز کی پروڈکشن "حلف" پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں دوسری بہترین فلم قرار پائی، "حلف" فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر ندیم چیمہ نے فیسٹیول کے انعقاد پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے