(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا عمر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا وقت کا ضیاع ہے ۔
نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران اداکارہ حرا عمر نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
حرا عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا وقت کا ضیاع ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرکے اپنا وقت اسی میں گزار دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فیک ہوتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں حرا عمر نے کہا کہ اچھے اور سچے شخص سے شادی کروں گی، اس شخص کے پاس پیسے اتنے ہوں کہ زندگی اچھی گزاری جاسکے۔
حرا عمر نے کہا کہ اس شخص کے پاس گھر اور گاڑی ہونی چاہیے اور اس میں اے سی بھی چلنا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر کرکٹرز دل پھینک ہوتے ہیں جبکہ اچھے کرکٹرز بھی ہوتے ہیں، پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھے برا سمجھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر رائے قائم کرلیتے ہیں کہ پتا نہیں کیسی ہوگی۔