07 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 8 میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کی اور چار میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم7 میچ کھیل کر 3 میں کامیاب رہی اور چار میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔