اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دو بار محبت ہو چکی ہے: اسامہ خان کا اعتراف

07 Mar 2024
07 Mar 2024

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اسامہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ اب تک انہیں دو بار محبت ہو چکی ہے لیکن فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

اسامہ خان حال ہی میں دنیا نیوز کے مزاحیہ شو "مذاق رات" میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ملازمت کرتے تھے اور اب بھی وہ ایک فرم میں ملازم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پنجاب کے شوہر گوجرانوالہ سے ہے جہاں ان کا اپنا سکول بھی چل رہا ہے اور وہ اس کے اکاؤنٹس کے معاملات بھی خود دیکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگ انہیں بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ایسے نہیں، چوں کہ میں شرمیلا اور کم بولتا ہوں اس لیے لوگ مجھے بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن جب وہ لوگوں سے مسلسل بات کرتے ہیں تو ان کا ارادہ تبدیل ہوجاتا ہے۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ ان کا کبھی کوئی کرش نہیں رہا، البتہ انہیں اب تک دو بار محبت ہوچکی ہے لیکن ابھی وہ کسی سے محبت نہیں کر رہے اور نہ ہی تعلقات میں ہیں۔

اسامہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق سوالات کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر لوگ ان سے شادی سے متعلق سوال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان سے شادی سے متعلق کوئی سوال نہ کیا کریں اور ساتھ ہی انہوں نے میزبان کے پوچھنے پر واضح کیا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

یک طرفہ محبت کے سوال پر اسامہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں محبت ہوتی ہی یک طرفہ ہے اور اگر دو افراد کو بھی ایک دوسرے سے محبت ہوجائے تو بھی ایک شخص کو دوسرے سے زیادہ ہوتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے