اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکارہ سربھی چندنا کا اپنی شادی پر کیفی کے ’کہانی سنو‘ پر رقص

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سربھی چندنا کی دیرینہ دوست اداکار کرن شرما سے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کے گانے "کہانی سنو" پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کے گانے کو سربھی چندنا نے ساتھی بھارتی گلوکار نامان پاریک کے ساتھ مل کر گایا بھی ہے۔

سربھی چندنا نے اپنی شادی کی تقریبات میں پاکستانی گانے کہانی سنو سمیت دیگر گانوں پر بھی ڈانس کیا جن کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

سربھی چندنا نے انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ اور کرن شرما 2 مارچ کو رشتہ ازدواج میں بندھے، ان کی جانب سے شادی کی شیئر کی گئی تصاویر میں بھی ان کی جانب سے گائے گئے گانے کہانی سنو کو سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شادی کی مرکزی تقریبات میں دلہا اور باراتیوں کے سامنے کہانی سنو پر رقص کرنے کی ویڈیوز پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے۔

صارفین نے بھارتی اداکارہ کے پاکستانی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ پاکستانی اداکار بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے