اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر لاہور قلندرز نے بھی جیت کا مزہ چکھ لیا

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے 23ویں میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح حاصل کر لی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف 41 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اعظم خان نے 29، نسیم شاہ نے 27 ،کولن مونرو نے 15 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے رسی وین ڈیر ڈوسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10، شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزا 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے