اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ڈرامہ 'تیرے بن'بھارت میں بھی مقبول،بھارتیوں کا بڑا فیصلہ

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری شروع کردی۔

گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں ایک خاص شہرت حاصل کررہے ہیں، اب بھارتی اداکار اور پروڈیوسرز بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، چند بھارتی اداکاراؤں نے تو پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

بھارت میں شہرت پانے والے ڈراموں میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ بھی شامل ہے جوکہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ممالک میں بھی بےحد پسند کیا گیا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔ ڈرامے کی شہرت کو دیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے ڈرامے کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور نےڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کے لیے بھارتی ٹی وی چینل ‘کلرز ٹی وی’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے، ایکتا کپور نے اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی ‘تیرے بن’ ہی رکھیں گی جبکہ یہ ڈرامہ رواں سال جولائی سے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے