اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواتین کو اگر کہیں عزت نہیں مل رہی تو رشتہ ختم کرنے کی ہمت کریں:نوین وقار

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل نوین وقار کا کہنا ہے کہ طلاق خوشی کی بات نہیں بلکہ انتہائی خوفناک ہے لیکن یہ بھی یاد رکھا جانا چاہیےکہ اس پر دنیا کا اختتام نہیں ہوتا۔

نوین وقار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ والدین کو یہ سوچنا چاہیے کہ ان کی بیٹی کی زندگی طلاق سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کی اس طرح تربیت کریں اور انہیں سمجھائیں کہ اگر کہیں انہیں عزت نہیں مل رہی، انہیں تشدد برداشت کرنا پڑ رہا ہے تو وہ اس رشتے کو ختم کرنے کی ہمت کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو بھی یہ بات سمجھنی ہوگی کہ اگر طلاق کے بعد والدین بھی انہیں گھر میں رکھنے کو تیار نہیں تو انہیں اپنے راستے خود بنانے پڑیں گے۔

نوین وقار کے مطابق ان کا یقین ہے کہ خدا نے ہر کسی کا نصیب لکھا ہوتا ہے اور ہر کسی کی زندگی میں وہی باتیں ہونا ہوتی ہیں جو ان کے نصیب میں لکھی جا چکی ہوتی ہیں، اس لیے لڑکیوں کو طلاق کے وقت یہ سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ اگر والدین نے بھی انہیں نہیں رکھا تو کیا ہوگا؟

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر خدا نے انہیں اتنی بڑی مشکل سے نکالا ہے تو اسی نے ان کے لیے آگے بھی بہت کچھ کر رکھا ہوگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں اب زمانہ تبدیل ہوگیا ہے، پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ لڑکی کو بولا جاتا تھا کہ ان کا جنازہ ان کے سسرال کے گھر سے نکلے گا۔

ان کے مطابق ماضی میں لڑکی کو سسرال کے گھر والدین مرتا چھوڑ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ طلاق لے کر مت آؤ لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔

نوین وقار کا کہنا تھا کہ اب زمانہ تبدیل ہوگیا ہے، اب طلاق لینا یا ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں رہی۔

ان کے مطابق خواتین کو ایسے رشتے میں مزید رہنے کی ضرورت ہی نہیں، جس میں انہیں عزت نہ مل رہی ہو، جس میں ان کی تذلیل کی جاتی رہی ہو اور ان پر تشدد ہوتا ہو۔

نوین وقار کا کہنا تھا کہ خواتین کو طلاق ہوجانے پر رونے کی ضرورت نہیں ہے اور ساتھ ہی کہا کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں طلاق اور شادیوں پر ہی ڈرامے بنائے جا رہے ہیں اور خواتین کو روتا ہوا دکھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ طلاق ہر گز خوشی کی بات نہیں، یہ تکلیف دہ عمل ہے لیکن خواتین کو سمجھنا ہوگا کہ طلاق ہوجانے پر زندگی یا دنیا کا اختتام نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ نوین وقار نے 2012 میں ڈراما ساز و اداکار اظفر علی سے شادی کی تھی، تاہم 3 سال بعد نومبر 2015 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے