اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میری شکل ہی ایسے ہے صرف رونے دھونے والے کردار ملتے ہیں: شائستہ لودھی

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و پروگرام ہوسٹ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ مجھے ڈراموں میں صرف رونے دھونے والے کردار ملتے ہیں شاید میری شکل ہی ایسی ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران  شائستہ لودھی نے اپنی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شائستہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "فنا" میں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، اس ڈرامے کی کہانی قبائلی روایات کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامہ فنا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنے ڈرامہ کئے ہیں یہ کردار ان سب سے مختلف ہے، مذکورہ کردار میری ذاتی زندگی سے مختلف ہے اسی لیے میں نے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں نے اس کردار سے سیکھا ہے کہ خاموش رہنا بڑی طاقت ہے ۔

پاکستانی معاشرے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی باتیں دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم آج بھی ماضی میں ہی کھڑے ہیں، ہمارے ہاں  آج بھی یہی سوچ پائی جاتی ہے کہ بیٹا پیدا کیوں نہیں ہوا۔

ڈراموں میں کم نظر آنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح میرا کلینک ہے اس کے ساتھ ساتھ اب دو برانڈز بھی ہیں، اس لیے مشکل ہوتا ہے کہ کسی پراجیکٹ میں مسلسل مہینوں تک مصروف رہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے