اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زمانہ طالب علمی میں ہر خاتون ٹیچر اچھی لگتی تھیں: احمد علی بٹ

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار و ٹی وی ہوسٹ احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں ہر خاتون ٹیچر اچھی لگتی تھیں۔

حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ بچپن میں دوران تعلیم چھٹی کلاس تک مجھے ہر آنے والی خاتون ٹیچر اچھی لگنے لگتی تھیں اور میں انہیں ہی دیکھتا رہتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی میں 7ویں  کلاس میں داخل ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ اب میں اپنی خواتین ٹیچرز کو اچھا نہیں لگتا اور میرے مزے ختم ہوگئے۔

اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ میری  پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں لگتا تھا کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی، یعنی ہر طرف خواتین کی حکمرانی ہوتی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری پیدائش ایک ایسے خاندان میں ہوئی جہاں خواتین کی حکمرانی تھی، میرے  گھرانے کی خواتین اپنے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی مردوں کو نیچا محسوس نہیں ہونے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے