اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی آج 34 ویں برسی

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز) دو بار نگار ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی آج 34 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

متعدد گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکارہ مالابیگم 9 نومبر 1939ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام نسیم نازلی تھا، 1950ء کی دہائی میں مالا اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ہمراہ موسیقی کی دنیا میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں جس کے بعد مالا بیگم نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

گلوکارہ مالا بیگم کو موسیقار بابا غلام احمد چشتی نے 1961ء میں پنجابی فلم’’آبرو‘‘ میں متعارف کروایا، عشق پر زور نہیں کے گیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، 1964ء سے 1971ء تک مالا بیگم کے عروج کا دور رہا، انہیں احمد رشدی کے ساتھ فلموں میں 100 سے زائد  گانے، گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو پاکستانی فلمی تاریخ میں کسی اور جوڑی کے حصے میں نہیں آسکا۔

مالا بیگم نے مہدی حسن، سلیم رضا، مسعود رانا، بشیر احمد، منیر حسین اور عنایت حسین بھٹی کے ساتھ بھی درجنوں سپر ہٹ گیت گائے، مالا بیگم کو دو بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا، گلوکارہ 6 مارچ 1990ء کو اس دنیا فانی سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے