05 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر بڑھ کر 2115 ڈالر فی اونس ہے۔