05 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ہنڈرڈ انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 726 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری دن میں ہنڈرڈ انڈیکس 634 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور اس کی بلند ترین سطح 66 ہزار 134 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں 39 کروڑ شیئرز کا کاروبار 16 ارب 59 کروڑ روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 337 ارب روپے رہی۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 65 ہزار 951 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔