اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آر ایل این جی کے گیس کنکشنز پر پابندی ختم ہونے پر ڈیمانڈ نوٹسز جاری

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(لاہور نیوز) آر ایل این جی کے گیس کنکشنز پر پابندی ختم ہونے پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا جاری ہو گیا۔

آر ایل این جی پر گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم ہونے پر سوئی ناردرن کی جانب سے لاہور ریجن میں 1 ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیئے گئے، ڈیمانڈ نوٹسز کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ڈومیسٹک آر ایل این جی کنکشنز فراہم کئے جائیں گے، اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشنز لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔

ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آر ایل این جی ٹیرف کے تحت گھریلو گیس کنکشنز فراہم کئے جائیں گے جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آر ایل این جی کی بنیاد پر گیس پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے صرف وہاں کنکشنز لگائے جائیں گے، سسٹم گیس کے تحت گیس کنکشنز پر پابندی برقرار، جن سوسائٹیوں میں سسٹم گیس پر کنکشنز لگے ہیں وہاں بھی پابندی برقرار رہے گی۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نومبر 2021 کو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے