اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے گزشتہ میچ میں نہ صرف آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتوایا بلکہ اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

انہوں نے پہلے بیٹنگ میں 51 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور پھر بولنگ سے کمال دکھاتے ہوئے تین وکٹیں بھی حاصل کیں جن میں اسلام آباد یونائیٹد کے لیے ایک موقع پر خطرہ بننے والے عامر جمال سمیت پال والٹر اور محمد ذیشان کی وکٹیں شامل تھیں جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

تاہم شاداب خان نے اپنی کارکردگی سے ٹیم کو میچ ہی نہیں جتوایا بلکہ ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے۔

شاداب خان سے قبل شاہد آفریدی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، محمد عامر اور عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے