(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میزبان کی ذمہ داریاں نبھانے والی آسٹریلوی کرکٹ میزبان ایرن ہالینڈ کراچی میں رکشے پر سیر سپاٹوں پر نکل پڑیں۔
حال ہی میں ایرن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں رکشے کے دروازے پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ یہ صرف ایک پوز تھا لیکن یہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "آجاؤ چلیں"۔
ایرن نے دیگر تصاویر بھی اپلوڈ کی ہیں جن میں وہ کراچی کی سڑک پر موجود ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے ملتان کے دورے پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی تھی جبکہ وہ ایک ویڈیو میں صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرتی بھی دکھائی دیں۔
واضح رہے ایرن ہالینڈ معروف آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں، ایرن پی ایس ایل سیزن 4، 5، 7 اور 8 کے میچز کو بھی کور کر چکی ہیں، ان کا پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ جانا صارفین اور شائقین کی خوب توجہ سمیٹ لیتا ہے۔