اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلیڈی ایٹرز کو فائنل جتوانا میرا عزم ہے: خواجہ نافع

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز خواجہ نافع نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کو فائنل جتوانا میرا عزم ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان سُپر لیگ پر فوکس ہے، جیسے جیسے مواقع ملیں گے، وہاں پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا تجربہ اب تک بہت اچھا رہا، پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ویوین رچرڈز، سرفراز احمد، شین واٹسن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

خواجہ فافع کا کہنا تھا کہ  میں اپنی نیچرل بیٹنگ کرتا ہوں اور صورتِ حال کے حساب سے کھیلتا ہوں، ہر شاٹ کی دو دو تین تین گھنٹے پریکٹس کی جاتی ہے، شاہین آفریدی تجربہ کار باؤلر ہیں، ان کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کافی کھلاڑی پاکستان کرکٹ کلب سے ہیں جہاں سے میں نے بھی کھیلا ہے، صائم ایوب کے ساتھ بچپن سے ہوں، بھارت بھی ساتھ جا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے