اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل: چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کے دن منائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم سے سماجی ذمہ داری کے  طور پر چھاتی کے کینسر اور بچوں میں کینسر کے بارے میں آگاہی کا پیغام دے گا۔

اس سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں پنک ربن کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے گی۔

ٹیمیں گلابی ربن اور پنک کیپ پہنیں گی جبکہ کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے اور بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات بڑی سکرین پر دکھائے جائیں گے، کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا۔

12 مارچ کو نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کے لیے گولڈ ربن ڈے منایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے