05 Mar 2024
(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پیش نظر نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے 2 رکنی سکیورٹی وفد میں کیویز پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہیتھ ملز اور سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے، کیویز سکیورٹی وفد کو پی سی بی اور سکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
سکیورٹی وفد نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ کیوی وفد لاہور میں قذافی سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچزکے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔