04 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کروں۔
اپنے ایک بیان میں سلمان ارشاد نے کہا کہ نیٹ پر ویرات کوہلی کو بولنگ کرا چکا ہوں مگر میچ کی خواہش ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو آؤٹ کروں کیونکہ میں نے پی ایس ایل، سی پی ایل اور ٹی ٹین میں ہر ٹاپ بیٹر کو آؤٹ کیا ہے۔
سلمان ارشاد کا کہنا تھا بابر اعظم کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، ان کو بولنگ کرنا چیلنج ہوتا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم ہر سال پلے آف کھیلی ہے، امید ہے اس سال بھی فائنل کھیلیں گے۔