اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا: گورنر سٹیٹ بینک

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔

سٹیٹ بینک میں مالیاتی امور کی آگاہی سے متعلق تقریب سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایونٹ پر خوشی ہے، ہمارا مقصد ہے کہ اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، فنانشل تعلیم عام کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی فنانشل لٹریسی پر توجہ دینا ہو گی۔

جمیل احمد نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کے ساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کر رہا ہے جس میں خاص طور پر خواتین میں فنانشل آگاہی پر توجہ مرکوز ہے، ملکی معیشت کی سسٹین ایبل گروتھ کے لئے خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹ موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فنانشل تعلیم کے ذریعے لوگوں کو نئی اور بہتر سرمایہ کاری کے طرف راغب کیا جا سکتا ہے، ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگ سمارٹ فونز کے ذریعے فنانشل ٹرانسیکشن کی طرف آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے