اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

توانائی سیکٹر کے قرض کی نئی سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 1250 ارب روپے کی نئی سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو دوبارہ درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے وزارت خزانہ کی مشاورت سے آئی ایم ایف کو گردشی قرض کے سیٹلمنٹ پلان پر بات کیلئے درخواست کی، آئی ایم ایف نئی حکومت بننے کے بعد گردشی قرض کی سیٹلمنٹ کیلئے جواب دے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف توانائی شعبے کا ایک ہزار 250 ارب کا گردشی قرض سیٹل کرنے کا پلان ماننے سے انکار کر چکا ہے۔

پلان کے مطابق پٹرولیم سیکٹر کیلئے ایک ہزار ارب اور پاور سیکٹر کیلئے 250 ارب روپے کیش جاری کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 ارب اور جی ایچ پی ایل کو 170 ارب روپے جاری ہوں گے، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو 100 ارب روپے کی رقم جاری کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے