04 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کو ایونٹ میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دھاک بٹھا لی اور پوائنٹس ٹیبل پر بھی پہلی پوزیشن پر قبضہ مضبوط کرلیا۔
دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام7 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔