اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان پیکیج: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹا، گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج میں چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ساڑھے7ارب کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری مزید ریلیف سے محروم رہیں گے، رمضان پیکیج کے تحت چینی، آٹا اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا، رمضان پیکیج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی جبکہ  بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا، گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز نے مزید بتایا کہ موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 مارچ کی بجائے 5 مارچ سے ہو گا، نئے وزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔

واضح رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے رمضان پیکیج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے