اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی طلب فروری میں 5 ماہ کی کم ترین سطح 1.12 ملین ٹن پر پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صنعتی سرگرمیوں میں کمی، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی اور فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے بجائے مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس اور نیو کلیئر پاور پلانٹس کی پاور سسٹم میں شمولیت ہے۔

فروری کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 8 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی طلب 13 فیصد کمی کے ساتھ 10.18 رہ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 11.69 ملین ٹن رہی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے