اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیدی

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت شان مسعود نے کی جبکہ ملتان سلطانز کو محمد رضوان لیڈ کررہے تھے، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، محمد رضوان نے 58 اور رضا ہینڈرکس 13 رنز بناکر پویلین لوٹے، عثمان خان نے 59 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی، شعیب ملک نے 38، شان مسعود 36 اور محمود نواز 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی، ڈیوڈ ویلی، خوشدل شاہ اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر6 میں فاتح رہی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

کراچی کنگز ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 6 میچز میں سے صرف2 میں ہی فتح حاصل کر سکی جبکہ 4 میچز میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے