اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے میں پلاٹ لینے کے حقدار ٹھوکریں کھانے پر مجبور

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے میں پلاٹ لینے کے حق دار اپنا حق لینے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے، ایل ڈی اے کی تشکیل کردہ ایلوکیشن کمیٹی کا اجلاس التواء کا شکارہے۔

حق داروں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے،ایل ڈی اے نے اراضی ایکوائر کرنے کے عوض پلاٹ الاٹ کرنے کی پالیسی تو دے دی مگر اس پالیسی پر عمل درآمد کا  کام کھٹائی میں پڑ چکا ہے۔

ایل ڈی اے میں ایلوکیشن کمیٹی کا اجلاس  ہی کئی ماہ سے  نہیں ہوسکا،پلاٹ الاٹ کرنے کے لیے ایل ڈی اے میں نئی پلاٹ ایلوکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو صرف نوٹیفکیشن کی حد تک محدود ہوکررہ گئی۔

 ایل ڈی اے کی سکیموں میں ایگزمشن کے حصول کے لیے درخواست کنندگان رُل گئے۔

 جوہر ٹاؤن ،سبزہ زار سکیم، علامہ اقبال ٹاؤن میں پلاٹوں کی ایلوکیشن التواء کا شکار ہے،گجر پورہ ،چائنہ سکیم ، گلشن راوی کے پلاٹوں کی ایلوکیشن بھی  نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے نے پلاٹوں کو الاٹ کرنے کے بجائے نئے ایس او پیز بنا دیئے ، بینک کے ذریعے پلاٹ الاٹمنٹ کا طریقہ کار ہی تبدیل کر دیا گیا، نئے طریقہ کار کے تحت  پرفارما کٹنگ کے بغیر ہی پرفارما کو درست مانا جائے گا۔

 ادھر گجر پورہ سکیم میں رہائشی پلاٹوں کی کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے، گجر پورہ سکیم کے پلاٹ بینک میں مزید رہائشی پلاٹ شامل کیے جائیں گے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ایگزمشن سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کو 7 روز میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے