اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کی سیاسی زندگی پر ایک نظر

03 Mar 2024
03 Mar 2024

لاہور:(محمد بلال) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے، وہ میاں محمد شریف کے دوسرے صاحبزادے اور تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔

شہبازشریف کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی، عملی سیاست میں ان کاکیریئر بہت شاندار ہے جو چار دہائیوں پر مشتمل ہے،1985 میں شہباز شریف لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر منتخب ہوئے۔

میاں محمد شہباز شریف   1988 میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی1990میں اسے تحلیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب، قائد ایوان کی نشست سنبھال لی

1990سے لے کر 1993 کےدوران قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے 1993میں پنجاب اسمبلی کے رکن بنے اور 1996تک پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے۔

1997میں شہباز شریف تیسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن بنے اور وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے،یہ اسمبلی بھی1999میں فوجی مداخلت کے سبب تحلیل کردی گئی۔

پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت کے ساتھ ہی ختم کردی گئی اور آپ کو قید کرلیا گیا، بعدازاں جبری طور پر جلاوطن کردیا گیا۔

2007 میں 8 برس جلا وطنی میں گزارنے کے بعد واپس پاکستان آئے اور 2008 میں چوتھی مرتبہ بھکر سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتی اور دوسری بار صوبے کے وزیراعلیٰ بنے۔

مئی 2013 کے عام انتخابات میں ان کی پارٹی مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ کے ساتھ پھر اقتدار میں آئی، آپ صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں (پی پی۔159، پی پی۔ 161، پی پی۔247)اور (این اے۔129)کی ایک قومی نشست پر کامیاب قرارپائے، تاہم آپ نے پی پی۔159کی نشست برقرار رکھی نتیجتاً وہ تیسری مرتبہ ریکارڈ حیثیت میں وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

2018 میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوئے،2018 کے عام انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کے 4 حلقوں (این اے-249 کراچی، این اے-132 لاہور، این اے-3 سوات اور این اے-192 ڈیرہ غازی خان) سے الیکشن لڑے۔

اس کو بھی پڑھیں: پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں: نومنتخب وزیراعظم

رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے مقابلے میں وزیراعظم کا انتخاب لڑا جس میں بانی پی ٹی آئی 176 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے اور شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے، بعدازاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد ہوئے۔

اپریل 2022 میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف کو وزارت عظمٰی کا امیدوار نامزد کیا۔

11 اپریل کو قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کر لیا جس کے بعد شہباز شریف پہلی بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے تاہم شہباز شریف کا بطور وزیراعظم پہلا دور صرف 16 ماہ تک محدود رہا۔

اب ایک بار پھر 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے نتائج اور نئی قومی اسمبلی تشکیل ہونے کے بعد وہ دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے