03 Mar 2024
(لاہور نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مینڈیٹ چور ہے، عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر آئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ جو زبردستی جیت کر آئے ہیں، ان کے چہروں پر 12 بجے ہوتے ہیں، اصل میں بانی پی ٹی آئی اور فارم 45 جیت چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 اور فارم 49 والے ہار پہن رہے ہوتے ہیں، احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے۔
زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکے ہیں، یہ زبردستی خانہ پریاں ہوتی رہیں گی، ان کو خود بھی یقین نہیں ہے ایوان میں ان کی شکلیں دیکھا کریں۔