اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں: مریم اورنگزیب

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، نوجونوان کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا، ‎شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا، اب انشاءاللہ معیشت کو استحکام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‎پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، عوام کے مشکل حالات بہتر ہونگے، ‎ملک میں ایک بار پھر تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت، نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‎چار سال جس بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، ان کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہوگا، ‎شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎نوجوان کو لیپ ٹاپ، آئی ٹی میں ترقی، روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، ‎پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے