اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب، قائد ایوان کی نشست سنبھال لی

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے، قائد ایوان کی نشست بھی سنبھال لی۔

ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق نے کی، اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا۔

جے یو آئی کے اراکین وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کا حصہ نہ بنے اور قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند ہونے سے قبل جے یو آئی کے اراکین ہال سے باہر چلے گئے جبکہ سردار اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے اور انہوں نے کسی کو بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے ووٹوں کا ریکارڈ سپیکر کو پیش کر دیا۔

بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میاں شہباز شریف 201 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے جبکہ مدمقابل عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

سپیکر ایاز صادق نے جیسے ہی قائد ایوان کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کیا تو ایوان ’شیر شیر‘ کے نعروں سے گونج اٹھا، مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے گھڑی چور کے نعرے لگائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ووٹ چور کے جوابی نعرے بلند کئے گئے۔

نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائد ایوان کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا، قائد ایوان کا انتخاب مکمل ہونے پر خط صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا۔

قبل ازیں اجلاس میں شرکت کیلئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف، صدر ن لیگ شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری، خواجہ آصف، حمزہ شہباز اور دیگر اراکین قومی اسمبلی ایوان میں پہنچے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی بڑی تعداد بھی ایوان میں موجود تھی۔

نوازشریف اور شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر لیگی اراکین نے ’شیر شیر‘ کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔

جام کمال کا حلف

اجلاس کے دوران مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی جام کمال نے حلف اٹھایا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔

سنی اتحاد کونسل کا احتجاج

اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اراکین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ، اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔

بعدازاں قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل تھے، شہباز شریف کو پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم ، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل رہی جبکہ جے یو آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے