اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مینوفیکچررز کیلئے ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(لاہور نیوز) ٹیکس چوری روکنے کیلئے مینوفیکچررنگ شعبے کیلئے ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق مینو فیکچرر سے ڈسٹری بیوٹرز اور پھر ہول سیل کا کام کرنے کیلئے ڈیجیٹل انوائس لینا ضروری ہو گی، مینوفیکچرر فیکٹری میں ایف بی آر کی مشینیں نصب ہوں گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرر فیکٹری سے سامان کی ترسیل پر کمپیوٹر رسید ملے گی، ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز کو سامان کی ترسیل تک رسید اور ریکارڈ ایف بی آر فیلڈ فارمیشن کو جمع کروانا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینوفیکچررنگ شعبے کے 25 ٹریلین روپے کی ٹرانزکشنز میں سے صرف 5 ٹریلین روپے ٹرانزکشنز بینکنگ چینل سے ہیں، نئے سسٹم کے تحت مینوفیکچررنگ شعبے کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک کر کے ٹیکس چوری کو کنٹرول کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کیلئے سکیم کی تیاریاں مکمل ہیں، منتخب حکومت کا سگنل ملتے ہی سکیم لانچ کی جائے گی، ڈیجیٹلائزیشن سے منسلک نہ ہونے والے مینوفیکچرر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے