02 Mar 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 747 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 65 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 8 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ 5 ہزار 716 روپے کے 13 کروڑ 60 لاکھ 75 ہزار 582 شیئرز کا لین دین ہوا۔