اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کلوز میچ ہارے، انیسویں،بیسویں اوور میں مس کیلکولیشن ہورہی ہے: حسن علی

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، دو میچ بہت کلوز ہارے ہیں اگلے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انیسواں اور بیسواں اوور بہت اہم ہوتا ہے، انیسویں اور بیسویں اوور میں مس کیلکولیشن ہورہی ہے، آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میرا ہدف ہے، ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے چاہتا ہوں اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پیٹ کے امراض میں مبتلا تمام کھلاڑی فٹ ہوچکے ہیں، جیت کر کراچی کے شائقین کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، ٹیم کی جیت کی خوشی ہوتی ہے، مستقبل میں یو اے ای سے کھیلوں گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے