اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی : کرکٹنگ فیصلوں کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کیے جانے کا امکان

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کرکٹ کے حوالے سے فیصلے کرکٹرز سے ہی کروائے جائیں گے، اس حوالے سے مشاورتی کمیٹی قائم کیے جانے کا امکان ہے جس میں سابق کھلاڑی شامل ہوں گے۔

محسن نقوی کو حال ہی میں 3 سال کیلئے چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داری دی گئی ہے، وہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے، چند روز کی چھٹیوں کے بعد اب وہ کرکٹ بورڈ کے انتظامات مکمل طور پر سنبھالنے کیلئے تیارہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچز کی تقرری سمیت کئی اہم فیصلے غور طلب ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام سابق کرکٹرز کی ایک ایڈوائزری کمیٹی قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں، انہی کے مشوروں پر اہم فیصلے کیے جائیں گے،محسن نقوی پنجاب حکومت سے کئی افسران کو پی سی بی لے کر آئے ہیں جنہیں مختلف کام سونپے جائیں گے، اس سے موجودہ حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ، ملازمت بچانے کیلئے وفاداری کا یقین یا پھر کسی اہم شخصیت کی سفارش تلاش کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بیشتر نئے ملازمین ڈومیسٹک ،انفراسٹرکچر اور سکیورٹی وغیرہ کے معاملات دیکھیں گے،محسن نقوی کو میگا پروجیکٹس میں خاصی دلچسپی ہے، وہ ملکی سٹیڈیمز کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈ کرانے کے بھی خواہاں ہیں، ان پر اربوں روپے لاگت آ سکتی ہے، میگا ایونٹ کی پاکستانی میزبانی ابھی ففٹی ففٹی ہے۔

بھارت کے آنے سے انکار پر ایشیا کپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل اپنانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، البتہ پی سی بی فی الحال اتنے آگے کا نہیں سوچ رہا،محسن نقوی کے کْل وقتی چیئرمین کی پوسٹ سنبھالنے پر ہی صورتحال واضح ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے