اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پولارڈ پی ایس ایل سے چھٹی لیکرشادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی کیرون پولارڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے آننت کی ‘پری ویڈنگ’ تقریب میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق کیرون پولارڈ امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے 4 روز ممبئی میں قیام کریں گے، جس کی وجہ سے وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی کنگز کے بیٹر کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت گئے ہیں، وہ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے یہ تقریبات یکم سے 3 مارچ تک گجرات میں منعقد ہوں گی۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی تھی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فیملی، سلمان خان، رانی مکھرجی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت دیگر معروف شخصیات جام نگر پہنچ چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے