اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت میں شمولیت کی دعوت

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ساتھ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے، نواز شریف کی آمد پر فضل الرحمان، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور رہنما قومی اسمبلی عبدالغفورحیدری ، نور عالم خان نے بھی نواز شریف کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت پر آمادہ کرنے کے ساتھ ن لیگ کے نامزد وزیراعظم اور صدر مملکت کا ووٹ بھی مانگا۔

میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان  کے مابین ملاقات ختم ہوتے ہی قائد مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے  روانہ ہو گئے۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے، اللہ پاک بہتری کرے گا، انشا اللہ سب ٹھیک ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے