اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ڈیٹا بیس اتھارٹی کیلئے تجاویز اور سفارشات پر غور

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے پہلے مستند ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بیس اتھارٹی کے لئے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔

ڈیٹا بیس کی تشکیل سے معاشی پالیسی سازی میں مدد ملے گی، مستند اور جامع ڈیٹا کی مدد سے سوشل پروٹیکشن پروگرام میں بھی آسانی ہو گی، جامع اور مستند ڈیٹا ہب سے مستحق عوام کو ریلیف ملے گا، اجلاس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا، ڈیٹا بینک میں پنجاب کے ہر فرد اور خاندان کے بارے میں معاشی اور سماجی معلومات کے اشارئیے شامل ہونگے، ہر بچے کی پیدائش پر ڈیٹا خود بخود اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ وضع کرنے کی ہدایت کی گئ ہے۔

اجلاس میں باہر سے آ کر بسنے والوں کے اعدادوشمار بھی مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا، پاپولیشن ڈیٹا کی تشکیل کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

مریم اورنگ زیب کی سربراہی میں 13 رکنی ٹیکنیکل ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا، ٹیکنیکل ورکنگ گروپ میں ایم این اے بلال کیانی ، متعلقہ افسران اور سٹیٹکس ماہرین شامل ہیں۔

اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید ،ارکان اسمبلی، مریم اورنگ زیب ،عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق، ڈاکٹر امجد ثاقب نے شرکت کی، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، چیئر مین پی آئی ٹی بی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے