01 Mar 2024
(ویب ڈیسک) سینیٹ کی 6 نشستوں پر انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کی تقرری کر دی۔
اسلام آباد میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے، سندھ کی دو نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔
بلوچستان کی تین نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے، سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ 14 مارچ کو کروائی جائے گی۔
سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر 6 نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں، اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو، بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔