اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خدا نے باربار کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں: اسما عباس

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ خدا نے جب کینسر جیسے موذی مرض سے انہیں ایک بار نہیں بار بار بچایا تو انہیں محسوس ہوا کہ خدا ان سے پیار کرتے ہیں، تبھی انہیں بیماریوں سے بچایا۔

حال ہی میں اسما عباس نے بشریٰ انصاری ولاگ میں اپنی کہانی سنائی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ ان پر اور ان جیسے دوسرے اداکاروں پر نظر رکھنے اور انہیں ہدایت کرنے کے بجائے اپنی اپنی فکر کریں۔

اسما عباس نے مختصر ولاگ میں تنقید کرنے والے لوگوں کو کہا کہ مذہب ان کا ذاتی معاملہ ہے، وہ کس طرح اور کس وقت عبادت کرتی ہیں، وہ ان کا اور ان کے خدا کا ذاتی معاملہ ہے، وہ جانیں اور ان کا خدا جانے، دوسرے لوگوں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ کمنٹس کرکے انہیں ہدایات دیتے رہتے ہیں کہ نماز پڑھ لیں، دوپٹہ پہن لیں، بال ڈھانپ لیں اور پتا نہیں، انہیں کس کس طرح کی ہدایات کی جاتی ہیں۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کی فکر کرنے کے بجائے اپنی فکر کریں، کیونکہ ہر کسی نے اپنی اپنی قبر میں جانا ہے، کوئی ان کی قبر میں نہیں جا سکتا۔

ویڈیو میں اسما عباس نے کہا کہ بھلے لوگ انہیں بد دعائیں بھی دیتے رہیں اور یہ بھی کہتے رہیں کہ کینسر سے بچ گئی ہیں پھر بھی باز نہیں آ رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب خدا نے انہیں کینسر سے ایک بار نہیں چار بار نہیں، چھ چھ بار بچایا تو انہیں محسوس ہوا کہ خدا ان سے بہت پیار کرتے ہیں، ان کی دعائیں قبول کرتے ہیں، تبھی تو انہیں زندگی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والوں کو یہ پتا نہیں کہ ان کے ساتھ اب بھی صحت کے کیا کیا مسائل ہیں اور وہ کیوں کسی کو بتائیں کہ ان کے ساتھ کیا مسائل ہیں؟

اسما عباس کے مطابق جہاں انہیں بددعائیں دینے والے لوگ ہیں، وہیں ان کے لیے دعائیں کرنے والے افراد بھی ہیں اور ان ہی کی دعاؤں کی وجہ سے آج صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی بار مئی 2021 میں اسما عباس نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر ہوا تھا اور وہ بیماری کے دوران بھی شوٹنگ کرواتی رہی تھیں۔

بعد ازاں اپریل 2022 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے کینسر کا ٹیومر شعاعوں کے ذریعے ختم کیا گیا تھا اور انہوں نے شعاعوں کے 30 سیشنز لیے تھے، جس وجہ سے ان کے جسم کو کافی نقصان بھی پہنچا تھا اور وہ کمزور پڑ گئی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ انہیں کس چیز کا کینسر ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے